الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں پی بی 39 کوئٹہ پر انتخابی عذرداری کیس سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ (آن لائن) عدالت عالیہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی- 39 کوئٹہ سے نور محمد بنام بخت محمد کی انتخابی و عذرداری کیس سماعت کے لیے منظور کی۔ جبکہ پی بی۔ 31 واشک سے میر مجیب الرحمان محمد حسنی بنام زابد علی ریکی، پی بی۔36 قلات سے میر سعید لانگو بنام ضیاءاللہ لانگو، پی بی28 کیچ- IV سے میر حمل خان بنام محمد اصغر رند، پی بی- 32 چاغی سے امان اللہ نوتیزئی بنام محمد صادق سنجرانی (سابق چیئرمین سینیٹ)کے خلاف ع ±ذرداری کی مقدمات کی سماعت کی۔ مزکورہ مقدمات میں فریقین نے عدالت سے جواب دعویٰ جمع کروانے کی مہلت طلب کی۔ الیکشن ٹریبینل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے مانگی گئی استدعاءکو قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت 9 اور 13 مئی 2024 کو مقرر کی۔ پی بی-40 سے قادر علی بنام صمد خان کے مقدمہ میں 5 گواہان کے بیان قلمبند کر دیے گئے اور دیگر گواہان کو کل 2024-04-30 کو عدالت عالیہ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں