حکومت روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو متعلقہ ڈگری پر پابندی عائد کردے ، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کو پچھلے 5 سال سے ایک بھی اسامی نہیں دی گئی جس کے باعث ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب ہرسال 200 کے قریب ڈاکٹرز ملک کے مختلف یونیورسٹیوں بشمول لسبیلہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہورہے ہیں جس کی مزید تعداد بڑھنے کا خطرہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پچھلے 4 سال سے محکمہ بھی باربار حکومت سے ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ کررہاہے جسے پوراکرنے کے بجائے حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، اس بار بھی محکمہ نے 670 اسامیو کی ڈیمانڈ کی ہے لیکن حکومت نے پچھلے دنو وزیراعلی کی جانب سے بلائے گئے ، اجلاس میں بے بسی کا اظہار کردیا ، ترجمان بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو نونیورسٹیو ں میں متعلقہ ڈگری پروگرام بند کر دے تاکہ لاکھو ں افراد کو بےروزگاری جیسی ازیت سے نہ گزرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں