فوڈ اتھارٹی کا خضدار یونیورسٹی کے ایک یونٹ کو جرمانہ، 4کو اصلاحی نوٹس، کیفے ٹیریا کی حالت غیر صحت بخش قرار

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ عوامی شکایت موصول ہونے پر بی ایف اے قلات ڈویژن کی انسپیکشن ٹیم نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا معائنہ کیا،تفصیلات کے مطابق معائنے میں ایک یونٹ کو جرمانہ و 4 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، انسپیکشن کے دوران کیفے ٹیریا کی حالت غیر صحت بخش، ورکرز کی داتی صفائی نہ ہونے کے برابر، ورکرز کےلئے ماسک اور ہیڈ کور کی غیر موجودگی، کوکنگ ایریا کی خراب حالات، دودھ میں پانی کی موجودگی پر جرمانہ عائدکیاگیا، انسپیکشن میں حفظان صحت کو یقینی بنانے اور بی ایف اے ایس او پیزکو لاگو کرنے کے لئے اصلاحی نوٹسز دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں