دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر 2بارودی سرنگ دھماکے، متعدد افراد زخمی

دکی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں