زمینداروں، کسانوں ، صارفین کو بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار، این پی خضدار کا اظہار تشویش

خضدار(بیورورپورٹ) نیشنل پارٹی خضدار کے جاری کردہ ایک بیان میں کیسکو کی جانب سے زمینداروں کسانوں اور صارفین کو بجلی کے فراہمی میں کوتاہی بلاوجہ تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے 80 فیصد لوگ ذراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں حالیہ بجلی کے بحران نے زراعت سے وابستہ افراد کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ سال بھی ضلع خضدار کے زمیندار اسی صورتحال سے دو چار ہوئے تھے ، کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور آج ایک بار پھر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پیداواری عمل کو کافی نقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ زمیندار اور کسان سراپا احتجاج ہیں مجبورا احتجاجی مظاہروں اور دھرنے کی طرف گامزن ہیں لیکن متعلقہ ادارے اور حکومت وقت اس اہم معاملے کو حل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کررہی ہے ، حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرکے زراعت سے وابستہ افراد کو نان شبینہ کے محتاج ہونے بچائے ، بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی زمینداروں اور کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کے ساتھ ہر محاذ پر ان زیادتیوں کے خلاف موثر آواز اٹھائیے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں