مچھ پولیس کی کاروائی، سندھ سے دو روز قبل چوری شدہ سرکاری گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

مچھ(انتخاب نیوز)مچھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل سندھ سے چوری شدہ سرکاری گاڑی برآمد کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی نصیراباد رینج محمد سلیم لہڑی اور ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمدبگٹی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی محمد اکبر بگٹی محمد، ایس ایچ او مچھ پیر بخش بگٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نواب شاہ سندھ سے دو روز قبل چوری شدہ سرکاری گاڑی ڈبل کیبن ویگو رجسٹریشن نمبر GSD-297 برآمد کرکے ملزم ظہور احمد ولد غلام سرور قوم سرپرہ سکنہ کیچی بیگ کوئٹہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں