کراچی ایئرپورٹ سے 19کروڑ مالیت کا 9کلو سونا برآمد، اسمگلنگ ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، سونے کے زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق حکام کو اطلاع موصول ہونے پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی نگرانی سخت کر دی گئی، اس دوران حکام کو ایک پانچ رکنی فیملی کی سرگرمیاں مشکوک نظر آئیں جس پر ان کی جانچ پڑتال کی گئی تو ان سے ساڑھے 9 کلوگرام سونے کی تیار چوڑیاں اور سونے کے سکوں پر مشتمل سامان برآمد ہوا جس کی مالیت 19کروڑ روپے بنتی ہے۔مذکورہ فیملی جنوبی افریقا لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں