عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، شہباز شریف کو ان سے خطرہ ہے جو انہیں لائے، فواد چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چوہدری کا لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اب خطرہ اپنے گھر سے نہیں باہر والوں سے اور ان سے ہے جو ان کو لےکر آئے ہیں، ملک میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے، آئین موجود ہے، کسی نئےچارٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چینج آچکا ہے وہ ہم سب نے دیکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ڈیل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی کسی سے ڈیل نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی بھی ڈیل نہیں کریں گے، اگر بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا رابطے ہر جماعت سے ہونے چاہئیں اور ہم سب کو ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں