علی امین گنڈا پور کےخلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے کیس کی سماعت کی تفتیشی افسر اور گواہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل صفائی عدالت پیش نہ ہوسکے،ملزم کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ کیاجاسکا۔عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں