بلوچستان کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم پر وزراء کے درمیان شدید اختلافات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت میں وزارتوں کی تقسیم پر شدید اختلافات۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نئی بننے والی صوبائی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس کے باعث اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں ایک دوسرے سے دلبرداشتہ ہوچکی ہیں۔ وزات مرضی کی نہیں ملی یا بالکل ہی نہیں ملی۔ اس بات کا اظہار بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران سامنے آیا جب وزرا نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی۔ تنقیدی خطرے کے ملحوظ خاطر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن بھی مطمئن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں