پاسنگ آﺅٹ پریڈ، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی، مریم نواز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، 800 کامیاب بچے میرے سامنے کھڑے ہیں جن میں خواتین بھی ہیں ،کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آﺅٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں70 خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواو¿ں گی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا، ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو جاں بحق ہونے کیلئے میدان میں اتار دیتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یقین دلاتی ہوں وسائل میں کمی نہیں آئے گی، جو بجٹ آئی جی پنجاب کو چاہیے ہوگا ، پنجاب گورنمنٹ فراہم کرے گی، میں نے آئی جی پنجاب کو 8جدید ترین تھرمل ایمیجنگ والے کیمرے لے کر دیئے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے، وہ وقت دور نہیں جب لوگ گھروں میں سکون کی نیند سوئیں گے۔


