سندھ جل رہا ہے، متعدد علاقوں میں ڈاکو راج ہے، مولانا سندھیوں کے لیڈر بن جائیں، لطیف پلیجو

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں جے یو آئی کے تحت منعقدہ جلسے سے قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے ہو لیکن عوام کی طاقت سے محروم ہو۔ بازی تم ہارتے ہو دولت کے حصار میں بیٹھ کر اقتدار کرتے ہو۔ فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں، مسلم حکمران خاموش بیٹھے ہیں۔ حکمران فلسطین کیساتھ نہیں عالمی سامراج کیساتھ کھڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سے کہتا ہوں آپ سندھ کے لوگوں کیلئے بھی بولیں۔ سندھ جل رہا ہے، سندھ کو 2008ءسے پلیٹ میں رکھ کر دیا جارہا ہے۔ کندھکوٹ، جیکب آباد، کشمور اور گھوٹکی میں ڈاکو راج ہے۔ 11 ہزار اسکول بند ہیں، اساتذہ قتل ہورہے ہیں، 45 لاکھ بچے اسکول نہیں جارہے۔ سندھ کو لوٹ کر تباہ کردیا گیا، سندھ کے اسپتال ٹھیکے پر ہیں۔ جب کوئی نہیں ہوتا ہے تو مولانا کو کہا جاتا ہے آپ تحریک چلائیں۔ جب فصل کاٹنے کا وقت آتا ہے تو مولانا کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔ مولانا کچھ وقت کے لیے ہم سندھیوں کے لیڈر بن جائیں۔ سندھ جل رہا ہے سندھ کہ ہلکی آنچ پر بھونا جارہا ہے۔ وزرا اور افسران خود ڈاکوﺅں کو اسلحہ لاکر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں