عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا فضل الرحمان کا سیاسی نعرہ نہیں تھا، نجی ٹی وی چینل معافی مانگے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے تردید ی بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا، نجی ٹی وی چینل معافی مانگے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے یہ کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے قائد جمعیت کے مدلل جواب اور اصولی موقف کو غلط رنگ دینا صحافتی خیانت ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل صحافتی اصولوں کے بر خلاف طرز عمل پر معافی مانگے اور ہماری وضاحت کو نشر کریں، قائد جمعیت نے ملکی معیشت کوجیوش نیٹ ورک سے وابستہ، مغربی تہذیب کے فروغ اور قادیانیوں کے مسلم اسٹیٹس بحال کرنے والوں کےلئے سیاسی دنیا میں یہی عنوان کا کہا تھا۔
Load/Hide Comments


