مودی کو پتا چل گیا پاکستان مذاق نہیں، صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، ارمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ ہمارے فوجی سربراہ نے اسے منہ توڑ جواب دیا، شکر کرے ہم نے لحاظ کیا ورنہ ان کے سارے جہاز گرا سکتے تھے۔بےنظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا پاکستان مذاق نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہنے والے چار دن جنگ نہیں کر سکے۔اصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ بی بی کا ہی نعرہ تھا، اج کے دن پیپلز پارٹی نے پاکستان بچایا تھا، پاکستان قیامت تک چلتا رہے گا، کسی نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلز پارٹی اور جیالے موجود ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا، بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، ارمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا، بھارت کے مزید جہاز گرا سکتے تھے، لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، بھارت 4 دن تک اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہ رہ سکا، اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ میرے ملٹری سیکریٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے اپنے ملٹری سیکریٹری کو کہا ہم میدان میں مرتے ہیں، ہم تیار ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی انکھ سے دیکھے گا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوا دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے