خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ژوب میں فورسز کی کارروائیاں میں 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے، 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں 4 مختلف جھڑپوں کے دوران فتنہ 26 دہشت گرد مارے گئے جب کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک کارروائی کے دوران8 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے مقابل پاک افغان سرحد کے قریبدہشتگردوںکے ایک گروہ کی نقل وحرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت بھانپ لیا، دراندازی کی کوشش کرنے والے اس گروہ کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔اسی طرح ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔بیان کے مطابق اسی دوران ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں 2 الگ جھڑپوں کے دوران 10 دہشتگردمارے گئے جب کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 12 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں بڑی جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڑوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ بنیادوں پر کارروائی کی، جہاں شدید مقابلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے اور یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔


