کراچی کی آبادیوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف، سیکورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں میں نگرانی سخت کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی شہر میں سیکورٹی انتہائی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشتگردوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کی 75 سے زائد آبادیوں میں مشتبہ عناصر کی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔ اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس تنصیبات پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا متعلقہ ادارے کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے