گوادر ، گنز کے ساحل کے قریب ڈولفن کا مردہ بچہ دیکھا گیا، مقامی ماہی گیر
ویب ڈیسک : گوادر میں گنز کے ساحل کے قریب ڈولفن کے بچے کی لاش تیرتی دیکھی گئی، ڈولفنز مردہ بچے کے قریب موجود رہیں اور اسے ساحل کی جانب دھکیلتی رہیں۔مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ڈولفنز بچے کی حفاظت اور مدد کی کوشش کرتی رہیں۔ادھر گوادر کے مغربی ساحل پر مزید دو سمندری کچھوے مردہ حالت میں ملے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم کے مطابق رواں ماہ بلوچستان کے ساحلوں سے پانچ سمندری کچھوے مردہ حالت میں مل چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


