بلوچستان، آئندہ ہفتے کے دوران تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں آئندہ ہفتے کے دوران تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ 29 دسمبر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جوکہ 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبرکے روزملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گااور02 جنوری (صبح) 2026بالائی علاقوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثربلوچستان میں 29دسمبر کی رات سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں