سوراب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دکان دار جاں بحق

سوراب (نامہ نگار) سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سمیر احمد ولد حبیب اللہ قوم محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے جو کلی رودینی زیرینہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور دکان پر اچانک فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں سمیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں