انسانی حقوق مسنگ پرسنز کے عنوان کو ریاست مخالف بیانیے اور عسکریت پسندی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست، بلوچستان میں دہشت گردی، فتنہ الہندوستان، ریاست مخالف پروپیگنڈا، افغانستان، سوشل میڈیا اور گورننس پر اظہارِ خیال۔بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد اور علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ایسے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، انسانی حقوق بلخصوص مسنگ پرسنز کے عنوانات کو ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، جائز آوازوں اور تشدد پسند عناصر میں فرق کرنا ضروری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں،افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے ، بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی مضبوطی میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں