حب و گڈانی میں پانی بحران کیخلاف ساکران زمینداروں کا زیرو پوائنٹ پر احتجاج
حب(نمائندہ انتخاب)حب شہر وگڈانی اور صنعتی ایریا میں پانی بحران کے خلاف حب ،ساکران کے زمینداروں کا حب ڈیم لسبیلہ کینال زیرو پوائنٹ پر احتجاج ،پانی لیول 3:3پوائنٹ کرنے کا مطالبہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب اور ایکسین ایری گیشن حب بھی حب ڈیم زیرو پوائنٹ پر پہنچ گئے ایس ڈی او واپڈا حب ڈیم سے ملاقات لسبیلہ کینال کے پانی کے حصے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا چیئرمین حب اور ایکسین آپریشن کی مداخلت پر لسبیلہ کینال پانی لیول میں اضافہ اور لسبیلہ کینال پانی بحال کردیا گیا اور ایس ڈی او واپڈا حب ڈیم کی جانب سے مستقل بنیادوں پرلسبیلہ کینال پانی لیول 3:3 پوائنٹ بحالی کی یقین دہانی کرانے پر زمینداروں نے احتجاج ختم کردیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی نے میڈیا سے گفتگو اور زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کینال کے پانی کا حصہ 3:3پوائنٹ ہے لیکن حب ڈیم واپڈا حکام کی جانب سے صرف 2:9پوائنٹ پانی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے حب ڈیم میں 80فیصد پانی بلوچستان کے کیجمنٹ ایریا سے آتا ہے اور یہی پانی ڈیم میں جمع ہوجاتا ہے حب ڈیم میں وافر مقدار میں پانی ہونے کے باوجود حب وگڈانی کے شہری وزمیندار اور صنعتکار پانی سے محروم ہیں لسبیلہ کینال میں پانی کی مقدار کم ہونے کے سبب ایک طرف پانی کا بحران پیدا ہوگیا تو دوسری جانب زمینداروں کو کاشتکاری کےلئے پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حب وگڈانی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور صنعتوں کو پانی کی عدم فراہمی کے باعث صنعتیں بند ہونے اور ہزاروں لوگوں کے بےروزگار ہونے کےخدشات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا لسبیلہ کینال کے حصے کے پانی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر ایکسین ایری گیشن عدیل فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کینال پانی کے حصہ اور لیول میں اضافہ کے سلسلے میں حب ڈیم واپڈا حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں بار رہا انکی جانب سے طفل تسلی سے کام لیا جاتا رہا ہے لیکن اب اس عمل کو مزید برداشت نہیں کر سکتے حب کے شہریوں و صنعتوں اور زمینداروں کو پانی کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدام کیے جارہے ہیں اور ایس ڈی او واپڈا حب ڈیم نے لسبیلہ کینال پانی کے حصہ اور لیول میں اضافہ کرنے کی یقین کرائی ہے لسبیلہ کینال سے بھاری مقدار میں غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں پانی کی چوری پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے انھوں نے ایس ڈی او واپڈا حب ڈیم پر زور دیا کہ لسبیلہ کینال کو جانے والی پانی کی لیول 3:3پوائنٹ کیا جائے جو کہ اس کا حق ہے اس موقع پر زمینداران ایکشن کمیٹی حب کینال کے صدر محمد رفیق سیاپاد نے کہا کہ ساکران کے زمینداروں کو کاشتکاری کےلئے 90کیوسک پانی درکار ہے لیکن حب ڈیم سے اس وقت حب وساکران گڈانی کے شہریوں اور زمینداروں کےلئے 95سے 100کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے لسبیلہ کینال مائنر نمبر 1سے 12کیوسک ،مائنر 2سے11کیوسک،مائنر نمبر3سے 11کیوسک،مائنر4سے35کیوسک،مائنر 5سے 13کیوسک جبکہ مائنرنمبر6سے 13کیوسک فراہم کیا جارہا ہے مجموعی طور پر 95کیوسک پانی آرہا ہے زمینداروں کو انکے حصہ پانی پورا نہیں مل رہا اس موقع پر زمینداران ایکشن کمیٹی حب کے عہدیداران و اراکین سمیت زمینداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا تنویر اشرف ملک نے چئیر مین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی،ایکسین ایری گیشن عدیل فیض اور زمینداروں کو لسبیلہ کینال پانی کا مسئلہ حل کرنے اور پانی لیول میں اضافہ 3:3پوائنٹ بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


