ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ جاری، حکومتی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما نہیں پہنچا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چیک اپ جاری ہے، اسلام آباد کے بہترین اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے، ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لائی ہے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوت کے باوجود کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا، میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر تھی، گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاءآئی اسپتال کے 2 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے