بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 16 اور 17 فروری کے دوران بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواوں کے کمزور سسٹم کی 16 فروری کو داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 16 اور 17 فروری کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ڑالہ باری کا امکان ہے جبکہ زیارت، خضدار، چمن،قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی، پشین، نوشکی، ہرنائی، ڑوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، کیچ، پنجگور، گوادر، ا?واران، خاران اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سےتیز، درمیانی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے