کوئٹہ، سٹی تھانے میں ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

کوئٹہ (آن لائن) سٹی تھانے میں ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سٹی تھانہ کوئٹہ میں ڈیوٹی کے دوران کانسٹیبل تصدق نے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی کانسٹیبل محمد زبیر کو زخمی کردیا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ معمولی تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے