غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
نیوجرسی(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے۔ نیو جرسی میں مصری نڑاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے ہیں، آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان ہیں جب کہ وہ کانگریس کے پہلے مصری نڑاد رکن بھی ہوں گے۔ڈیموکریٹ امیدوار نے ری پبلکن کے گریگ میل کو شکست دی ہے، نومنتخب ڈیموکریٹ رکن صحت کی سہولتیں اور سستے گھردینے کے حامی ہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی حمایت بھی کی ہے۔آدم حموی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آدم حموی 2024 اور 2025 میں غزہ میں زخمیوں کا علاج کرچکے ہیں، اس کے علاوہ امریکی فوج کے سابق سرجن کے طور پر عراق جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


