تربت یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر عبدالصبور کو بلوچی زبان و ادب کے فروغ کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تفویض

تربت (آن لائن) یونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین، انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر اور بلوچی زبان و ادب کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ (تمغہ امتیاز) کو مادری زبانوں کے فروغ میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے لیجنڈ آف مدر لینگویجز سے نوازا گیا۔ یہ باوقار اعزاز انڈس کلچر فورم کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں 13 سے 15 فروری 2026 تک منعقدہ تین روزہ پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ 2026کے دوران پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کی علمی کاوشوں، تحقیقی خدمات اور بلوچی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا شاندار اعتراف ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچی زبان و ادب میں تحقیق، تدریس اور تخلیق کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی اٹھارہ کتب، چالیس سے زائد تحقیقی مضامین، متعدد ڈرامے اور قصے بلوچی زبان و ادب کے ذخیرے میں گراں قدر اضافہ کر چکے ہیں۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق اس اعلی عزاز کے حصول پر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا حصول اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کا شمار پاکستان کی زبانوں کی عظیم اور ممتاز علمی و ادبی شخصیات میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے