پاکستان میں کاروبار کرنیوالی امریکی کمپنیوں کے تعاون سے تعلیم، ثقافت اور کاروباری مواقع فراہم کریں گے، امریکی ناظم الامور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی ناظم الامور نیٹالی اے بیکر نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، ایک غیر رسمی نشست کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور سفارتی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے عوام سے قریبی تعلق کو اہم قرار دیا، سفارتی مصروفیات کے باوجود عوام کے قریب رہنا میری ترجیح ہے، انہوں نے نئے سلسلے ‘NBExploresPakistan’ کا بھی اعلان کیا جس کے ذریعے امریکی کمپنیوں اور اداروں کے تعاون سے پاکستان میں تعلیم، ثقافت اور کاروباری مواقع اجاگر کیے جائیں گے، نیٹالی اے بیکر نے بتایا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکیں، اس کے علاوہ، پاکستان بھر میں لنکن کارنر کے ذریعے امریکی تعلیم اور ثقافت کی آگاہی بھی فراہم کی جائے گی


