یہ حکومت زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں، مولانا واسع

لوالائی (این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی کال کے منتظر ہیں بعض سیاسی جماعتوں نے اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے عدالت سے التواءحاصل کیا ہم واضح اکثریت سے 28دسمبر کو کلین سوئپ کررہے تھے جب بھی الیکشن ہونگے بھرپور حصہ لینگے۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں کلی ژڑکاریز میں رحمت اللہ ٹھیکیدار کے گھر پر عصرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو 2018اور 8فروری 2024 کے عام الیکشن میں ہروایا گیا ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ہم ملک کے اصل خیر خواہ ہیں اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہم ملک میں بندوق کے زور پر اقتدار میں آنے پر یقین ہرگز نہیں رکھتے بلکہ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پارلیمانی طور پر الیکشن کے زریعے اسمبلیوں میں پہنچنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی 135ارب میں نجکاری کی مخالفت کرتے ہیں حکومت سے ایک ادارہ نہیں سنبھل رہا تھا تو یہ دیگر ادارے کیسے چلائیگی حکومت بد انتظامی اور کرپشن کو روکنے کے بجائے ادارے بیچ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیلشمنٹ کی مداخلت سیاسی معاملات میں اب ناقابل قبول ہے سیاست کرنا سیاسی رہنماوں کا کام ہے آئین پر عمل کرنا ہر ادارے اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے اس سے ردگردانی سے ملک کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان کا ستارہ اس وقت خوب چمک رہا ہے وہ ملک کے سب سے زیادہ پاپولر رہنماء ہیں انکا موازنہ کسی سے نہ کیا جائے انکو گورنر سندھ کے جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینا ہی ایک بڑی واضح مثال ہے کہ انکے بغیر نہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے حالیہ رابطے خوش آئند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو مل کر 8 فروری کے جعلی الیکشن کے خلاف متحد ہوکر تحریک چلانے کی ضرورت ہے ہم نے اپنی تحریک الیکشن کے فوری بعد ہی شروع کر دی ہے موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے زریعے وجود میں آئی ہے جسکو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی کال کے منتظر ہیں اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سیاسی معاشی اور بدامنی کا شکار رہیگا اس وقت ے روزگاری سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کے وجہ سے ملک مشکل حالت میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں