ڈیرہ مراد جمالی ، سی این جی بھرانے کیلئے کھڑی ڈاٹسن گاڑی میں سیلنڈر دھماکہ

ڈیرہ مراد جمالی (یو این اے)ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاٹسن میں سی این جی بھرتے ہوئے سلینڈر پھٹ گیا ایک شخص جاںبحق 4 افراد زخمی ہوگئے ، سٹی پولیس کے مطابق ارسلان سی این جی ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاٹسن میں سی این جی بھرتے ہوئے اچانک ڈاٹسن کے سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث میر محمد پیچوہا جاں بحق اور حبیب اللہ سپر، عبد المجید، سومر خان بگٹی اور عبدالغفور لہڑی زخمی ہوگئے ، ڈاٹسن میں موجود مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں