جاں بحق میجر بابر کے گھر آمد، بلوچستان سیکورٹی اہلکاروں کیساتھ ہے، سرفراز بگٹی

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جاں بحق میجر بابر خان کے گھر آمد، سرفراز بگٹی نے میجر بابر خان کے والد اور بھائیوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میجر بابر کا قرض دار ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کیلئے اپنی جان قربان کی۔ میجر بابر کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرا۔ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہے، امن دشمنوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔ یہ جنگ عوام، عدلیہ، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مل کر لڑنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں