کرونا وائرس: گھبرائیں نہیں، تعداد 33ہوگئی ,عمران خان

لاہور،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کروناوائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد قوم سے جلد خطاب کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہا ہوں اور جلد قوم سے خطاب کروں گا تعداد 33ہوگئی۔
عمران خان نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ میں عوام کو مشورہ دیتا ہوں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم خطرات سے آگاہ ہیں، اپنے لوگوں کی صحت اور حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہماری کوششوں کو سراہا ۔ عالمی ادارے نے ہمارے اقدامات کو دنیا بھر میں بہترین قرار دی

اپنا تبصرہ بھیجیں