بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کے تحت تعلیمی وظائف اور پی ایچ ڈی اسکالر شپس کی منظوری

کوئٹہ ( این این آئی )حکومت بلو چستا ن کے ذےلی ادارے بلوچستان اےجوکےشن انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائرےکٹرز کا چوننتیس واں اجلاس سےکرٹری فنانس محترم جناب بابرخان کے زےر صدارت مورخہ بروز منگل 30اپریل2024کو منعقد ہوا۔ اجلاس مےں موجود بےف کے سی ای او جناب محمد ذکرےا خان نورزئی نے اجلا س کے معزز شرکاءکو اےجنڈا کے مطابق برےفنگ دی جس مےں وزےراعلی بلوچستان کی شہےد بے نظےر بھٹو فلی فنڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلان کردہ چاروں اسکےمات بشمول سول شہدا کے بچوں کے لئے مکمل تعلےمی وظائف تمام اقلےتوں سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات اورٹرانس جےنڈر، طالب علمو ں کے لئے مفت اور مساوی تعلےمی مواقع فراہم کرنے کے لئے مکمل تعلےمی وظائف سالانہ تمام اضلاع کے ٹاپرز برائے مےٹرک اور ٰنٹرمےڈےٹ پاس طلباہ و طالبات کے لئے مکمل تعلےمی وظائف اور پی اےچ ڈی اسکالرشپس کے لئے تےار کردہ پالےسےوں کی منظوری دی گئی۔ مزےد برآں چیئر مےن بورڈ آف ڈائرےکٹرز نے بےف کی اسکےما ت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئی اسکےمات کو بھی جلدشروع کرنے کی ہداےات جاری کےں۔ چیئرمےن بورڈ آف ڈائرےکٹرز بابر خان، سےکرٹری فنانس نے سی ای او بےف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تھرڈ پارٹی اےولےوےشن جلد کروانے کی ہداےات بھی جاری کےں۔ اور بےف کے مےرٹ پر تمام اسکالرشپس کی ادائےگی کے طرےقہ کار جو کہ شفافےت کو ےقےنی بناتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہمارے طلباہ و طالبات تعلےمی وظائف سے مستفےد ہو رہے۔ سےکرٹری فناس نے مزےد کہا کہ بےف طلباہ و طالبات کی آاسانی کے لئے فےلڈ مےں جا کر مختلف تعلےمی اداروں مےں آگاہی پےدا کرنے کے بھی تلقےن کی۔آخر مےں سی ای او بےف نے چیئرمےن بورڈ آف ڈائرےکٹرز بابر خان سےکرٹری فنانس اور دےگرشرکاہ کا شکرےہ ادا کےا اور ےقےن دہانی کروائی کہ بےف اپنے تمام پروگراموں کو مزےد وسعت دے کر بلوچستان کے تمام طلباہ و طالبات کو وظائف کی فراہمی ےقےنی بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں