حب سے 300 کلو گرام مضر صحت چھالیہ برآمد

حب (آن لائن) حب انچارج سی آئی اے ساکران ملک عبدالجبار رونجھو کی اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سوزکی میں خفیہ چھپائی گئی 300 کلو گرام مضر صحت چھالیہ دوران چیکنگ برآمد کرلی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سوزکی چھالیہ مزید کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب معروف عثمان کی ہدایات پر سی آئی اے انچارج ملک عبدالجبار رونجہ کی اپنی سی آئی اے ٹیم ASI غلام قادر حوالدار شاہنواز، حوالدار ثنااللہ کانسٹیبل جاوید مقبول، کانسٹیبل غلام نبی کے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سوزوکی رجسٹریشن نمبری KS-2304 TKT-207 میں خفیہ چھپائی گئی چھالیہ جو ساکران کے راستے سے کراچی اسمگل کی کوشش کی جا رہی تھی سی آئی اے ناکہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی دوران چیکنگ سوشکی گاڑی میں خفیہ چھپائی گئی 30 بوری مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی گئی شوزکی اور مضر صحت چھالیہ مزید کاروائی کیلئے حب کسٹم اعلی احکام کے حوالے کردی گئی ہے اس موقع پر سی آئی اے انچارج ملک عبدالجبار رونجھہ نے اے پی پی حب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی اجازت کسی کو نہیں دینگے چاہے کتنا بھی بڑا بااثر کیوں نہ ہو جرائم منشیات اور اسمگلنگ ملوث کے افراد کے خلاف شخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں