بجلی کاشارٹ فال، گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی بڑھتے ہی بجلی کاشارٹ فال بڑھ گیاجس سےلوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا۔تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار748 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 752 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی 5 ہزار میگاواٹ پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 250 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 820 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 203۔بگاس سے 145اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ذرائع کےمطابق شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں