سونا 2ہزار روپے فی تولہ سستا
کراچی (صباح نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔آل جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد24قیراط تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کا بھائو 1714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہو گیا۔
Load/Hide Comments


