کوئٹہ اور قلات سے دو افراد کی لاشیں برآمد
قلات(این این آئی)قلات کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔پولیس کے مطابق قلات میں ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر مخبوط الحواس شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔دوسرجانب کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ،ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ائےر پورٹ روڈ سے بی اے ما ل کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش نشے کے عادی شخص کی معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


