میڈیا کو بلوچستان کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، حامد میر کی تجاویز پر ان سے مکالمے کیلئے تیار ہوں، معاون وزیراعلیٰ شاہد رند

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ رات ہمارے پرانے سینئر حامد میر صاحب کی ایک وڈیو نظر سے گزری حامد میر صاحب نے بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے چند اہم تجاویز دیں، ہمارے میڈیا کا ایک مسئلہ ہے بلوچستان یا تو ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یاد آتا ہے یا پھر کسی دہشت گردی کے واقعے کے بعد، ان دو نکات پر بات کرنے کے سوا بلوچستان میں کیا ہورہا ہے کیا نہیں ہورہا ہے اس سے میڈیا کی کوئی دلچسپی نہیں، اسلئے حامد میر صاحب سے درخواست ہے ایک دن یا ایک دن سے زائد دو پروگرام رکھ لیں تمام موضوعات پر میں بطور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے معاون برائے میڈیا اور سیاسی امور اور حامد میر صاحب ایک سیر حاصل ٹی وی پروگرام پر مباحثہ کرلیتے ہیں، امید ہے بلوچستان کیلئے قومی میڈیا میں ایک ایسے مباحثے اور مکالمے کا آغاز ہوگا جہاں دہشت گردی کے علاوہ ہر اس موضوع پر بات ہوگی جو صوبے اور ملک میں بہتری لیکر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں