چمن پھاٹک دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور ایمرجنسی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، سیکرٹری صحت

کوئٹہ (یو این اے) سیکرٹری صحت بلوچستان نے کوئٹہ میں پیش آنے والے دھماکے کے بعد واقعے کے تمام زخمیوں کی ایمرجنسی اور ان کے مکمل علاج کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکرٹری صحت نے تمام ایمرجنسی معاملات، بشمول زخمیوں کی فوری اسپتال منتقلی، ضروری آپریشنز اور اولڈ ٹراما سے نیو ٹراما سینٹر میں شفٹنگ کے عمل کی خود نگرانی کی، اور اس تمام صورتحال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت کو مسلسل آگاہ رکھا۔ ٹراما سینٹر کے تفصیلی دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے ایم ڈی ٹراما، ایم ایس سول اسپتال، بولان میڈیکل اسپتال کوئٹہ، ڈی جی مرک اور پی ڈی ایم اے کے درمیان بہترین رابطوں اور کوآرڈینیشن کی تعریف کی، جس کی بدولت ہنگامی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی۔ اس ایمرجنسی کے دوران کمشنر کوئٹہ اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی ٹراما سینٹر میں سیکرٹری صحت کے ہمراہ موجود رہے۔ حکام کے مطابق، معمولی نوعیت کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، دیگر زخمیوں کو اولڈ اور نیو ٹراما سینٹر میں تمام مطلوبہ طبی سہولیات مفت اور ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے