چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ، وفاقی وزیر داحلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محسن نقو ی کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ امن و امان کی صورتحال پر سیکورٹی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر ایک اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بم دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس محمد طاہر نے وزیر داخلہ کو صورتحال پر بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں