نوشکی حملے، غفلت اور لاپرواہی پر 30 پولیس اہلکار برطرف، 10 کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی، سپرنٹنڈنٹ پولیس
نوشکی (یو این اے) نوشکی میں رواں سال 31 جنوری کو ہونے والے حملوں کے دوران فرائض میں غفلت اور سنگین آپریشنل کوتاہیاں برتنے پر بلوچستان پولیس نے ڈیوٹی میں لاپرواہی کے الزامات ثابت ہونے پر 40 افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 30 ملازمین کو نوکری سے برطرف جبکہ دیگر 10 افسران و اہلکاروں کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔ ضلع نوشکی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)سلیم جاوید شاوانی کی جانب سے اس کارروائی کے باقاعدہ سرکاری حکم نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


