درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا، دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کیساتھ ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ۔ آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی اجلاس میں شرکت۔ آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت۔ شہداءکے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں۔ شہداءکے خون کے مقروض ہیں۔ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں