کوئٹہ، بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، معاون وزیراعلیٰ شاہد رند
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ چمن پھاٹک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، دھماکے کے شہداءمیں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


