بلوچستان، مختلف شاہراہوں پر عید کے دنوں میں 135 ٹریفک حادثات، 2 سو سے زائد افراد زخمی، متعدد جاں بحق
کوئٹہ ( آن لائن) بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر عید کے دنوں میں 135 حادثات کے دوران 198 سے زائد افراد زخمی اور متعدد جان کی بازی ہار گئے کوئٹہ میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر چھوٹے بڑے 135 مختلف نوعیت کے حادثات رونما ہوئے جن میں 198 افراد زخمی ہوئے کوئٹہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ این 50 پر 45اور این 25 پر 33 افراد زخمی ہوئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
Load/Hide Comments


