خاران، 14 سالہ مغوی لڑکی بحفاظت بازیاب، اغوا کار گرفتار کرلیا، پولیس
خاران (یو این اے) خاران پولیس نے ہنگامی او موثر کارروائی کرتے ہوئے گھر کے باہر سے اغوا ہونے والی 14 سالہ لڑکی کو دو گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرالیا، جبکہ واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، تحصیلدار کی جانب سے تھانہ خاران کو باقاعدہ اطلاع دی گئی کہ ان کی 14 سالہ بیٹی کو ایک نامعلوم شخص نے گھر کے دروازے کے سامنے سے زبردستی اغوا کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ خاران منظور احمد سیاپاد نے فوری طور پر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت اصغر ولد محمد افضل قوم ملازئی سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


