دہشتگردی پورے صوبے اور ملک کا مسئلہ ہے جس میں سب سے زیادہ بلوچ متاثر رہا، محمود اچکزئی روایتی سیاست کے بجائے قومی رہنما کا کردار ادا کریں، ظہور بلیدی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشت گردی پورے صوبے اور ملک کا مسئلہ ہے جس میں بلوچ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، کئی ہزار بلوچ ، پختون، سندھی اور پنجابی سمیت عام پاکستانی دہشت گردی سے لقمہ اجل بن گئے، کاروبار، معاشرت اور معیشت تباہ و برباد ہوگئی، جس کا بنیادی محرک بیرونی مداخلت اور اندرونی مسائل ہیں۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو روایتی سیاست کے بجائے اپنے عہدے کے تقاضے کے مطابق قومی رہنما کے طور پر بلوچ و پختون پورے ملک کی نمائندگی کرنی چاہیے۔
Load/Hide Comments


