14 اگست کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے پیپلز ٹرین کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی

ویب ڈیسک : محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جانے والی پیپلز ٹرین کے افتتاح کے التواءکی تصدیق کردی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ نے بتایا کہ پیپلز ٹرین چلانے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان 32 کلو میٹر روٹ پر 7 اسٹیشنز بنادیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز ٹرین کا افتتاح ٹرین کی بوگیوں کی امد میں تاخیر کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ٹرین کی افتتاحی تقریب 14 اگست کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کی جانی تھی۔حیات کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ اسلام اباد کے کیرج فیکٹری میں پیپلز ٹرین کےلیے خصوصی بوگیاں تیار ہیں، تاہم وہ اب تک کوئٹہ نہیں پہنچی ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان، وفاقی حکومت اور محکمہ ریلویز کی باہمی مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق پیپلز ٹرین منصوبے پر 4 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں