بولان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی، سوئی گیس کمپنی
ویب ڈیسک: سوئی گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے بولان میں گوکرت کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث متعدد علا قوں کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ، سوئی گیس حکام کے مطابق بولان کے علاقے گوکرت کے قریب 18انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ ہوگئی ھماکا کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت کولپور،مچھ،مستوںگ،قلات،پشین اور زیارت کو گیس سپلائی معطل کر دی گئی جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن سے آگ کے شعلے ابھر رہے ہیںدھماکا پائپ لائن کے والو اسمبلی میں ہوا ،والوو اسمبلی قومی شاہراہ سے 800میٹر کے فاصلے پر قائم ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیمیں پائپ لائن کی مرمت کیلے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد روانہ ہونگی
Load/Hide Comments


