محمو د اچکزئی اور علامہ ناصر کو ہٹا کر پی ٹی آئی کے لوگوں کو لیڈر آف اپوزیشن بنایا جائے ،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں تحریک تحفظ آئین سے تحریک انصاف کو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا، ان حضرات کو عہدوں سے ہٹا کر تحریک انصاف کے لوگوں کو لیڈر آف اپوزیشن بنائیں، تحریک انصاف نیا سیکرٹری جنرل اور چاروں صوبوں میں نئے سیٹ اپ لے کر آئے، پارلیمانی پارٹی کو اختیار دیے جائیں اور کوٹ لکھپت میں قید سیاسی قیادت کو سیاسی حکمت عملی میں شریک کیا جائے! سوشل میڈیا ٹرولز اور پی ٹی آئی سے فاصلہ اختیار کریں گفتگو کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے اور عمران خان اور سیاسی کارکنوں کی رہائی پہلا نکتہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں