کیچ، زامران سے آنے والی زمیاد گاڑیوں پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تین گاڑیاں مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے
نمائندہ انتخاب :پولیس ذرائع کے مطابق زامران کے علاقے دشتک سے آنے والی تین زمیاد گاڑیاں میناز بلیدہ کے علاقے میں پہنچیں تو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ گاڑیوں کے نہ رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ مسلح افراد تینوں زمیاد گاڑیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ مقتول کی شناخت امین ولد خدا بخش ساکن زامران حال کلاہو تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بلیدہ پولیس نے علاقے سے ایک لاش برآمد کی ہے، جس کی شناخت شہزاد ولد عبدالواحد سکنہ آپسر کے نام سے کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


