سوراب واقعہ کیخلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ (نمائندہ انتخاب) سوراب گدر واقعے کے خلاف سوراب میں شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے، تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی احتجاجاً شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے، جس کے باعث دکانیں، کاروباری مراکز اور اہم شاہراہیں بند ہیں۔ سوراب، خضدار، قلات، مستونگ، نوشکی سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں